ارکان اسمبلی کو 31دسمبر تک گوشوارےجمع کروانے کی ڈیڈلائن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نےخبردار کیا کہ اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اورزیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں۔
گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کامزیدکہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں سال اکتوبرمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے18اراکین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
