سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کو چاروں صوبوں میں منطم کرنے کیلئےسربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کا ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے اور سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

نوازشریف بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرینگے۔نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو متحرک کرنے کے لئےتنظیم نو کریں گے۔

قاضی فائزعیسیٰ 3سال کی توسیع چاہتے ہیں؟چیف جسٹس کےانکار پر سیکرٹری کی وضاحت

ذرائع کے مطابق نوازشریف پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے،پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا،نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کے لئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا،نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا،دوسرےمرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونسل تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

Back to top button