خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا کُرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے کُرم میں قیام امن کےلیے تمام بنکرز ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کےخاتمے اور ضلع کو اسلحے سے پاک کرنےکا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا ہےکہ بنکرز اور اسلحہ کے خاتمے کے بغیر کرم میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ،کور کمانڈر پشاور،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کرم میں جاری صورت حال کا خصوصی جائزہ لیاگیا۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کرم صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کُرم میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کےبغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے،کُرم میں پائیدار امن کےلیے بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنا ضروری ہے، کُرم میں نجی سطح پر بنائےگئے بنکرز کا خاتمہ ہر صورت کیاجائے گا۔

کُرم میں پائیدار امن کےلیے اسلحہ کا رجحان ختم کرنا ہوگا بھاری اسلحہ ختم ہونےسے ہی کُرم کے تمام زمینی راستے کھل جائیں گے،کرم میں ادویات اور دیگر اشیائےضروریہ بروقت فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں نگراں کمیٹی کو صلح کےلیے اقدامات تیز کرنےکی ہدایت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ امن و امان برقرار رکھنے کےلیے گرینڈ جرگہ سے ملاقاتیں جارہی رہیں گی۔

انڈین نیوی پاکستانی بحری بیڑے کی طاقت میں اضافے سے پریشان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کےلیے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ملک بھر میں امن امان برقرار رکھنے کےلیے پرعزم ہیں،ہر سطح پر امن یقینی بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے،اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور عسکری حکام نے بریفنگ دی۔

Back to top button