اپوزیشن گرینڈ الائنس جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کومزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہےاور اس سلسلے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کےاہم رابطے اورملاقاتیں جاری ہیں۔

اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گیِ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی،سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلیے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا جبکہ اپوزیشن رہنما جیے سندھ کےسربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی،اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شریک ہوں گے، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہونگے۔

سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران اپوزیشن الائنس کی بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وفد کی پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں،علاوہ ازیں اپوزیشن رہنما صحافی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

Back to top button