نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ تباہ کن ہوگا

تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہوگا. سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نیا آرمی چیف مقرر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا یہ فیصلہ تباہ کن ہوگا اور اس کے خلاف سب سے زیادہ خطرناک آواز ان کی ہوگی.
The decision to appoint a new army chief would be disastrous.
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت فوج کا پورا ادارہ قابل احترام ہے، بلوچ ریجمنٹ سے لے کر آرمی چیف کے عہدے تک جنرل باجوہ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں.انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے آپ کے وزراء آپ کو تباہ کر رہے ہیں اتنا کوئی نہیں کر رہا، جو آپ کے اپنے ہیں ان کو آپ نے نظر انداز کر رکھا ہے. انہوں نے کہ اہم جمہوریت کے پاسدار، شدت پسند ہو گئے ہیں مشتعل ہو گئے ہیں، سندھ ہاؤس حملے نے ہماری پارٹی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں. انہوں نے وزیر اعظم کو جذباتی وزراء کی بجائے شاہ محمود قریشی سے مشورہ کرنے کی ترغیب دی.
