شر پسند یوتھیوں کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور اسناد منسوخی کا فیصلہ
حکومت نے 24 نومبر کو تحریک انصاف کے مظاہرے میں شریک یوتھیوں کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ احتجاج میں شریک عمرانڈوز کی بھرپور ٹھکائی اور دھلائی کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ نے شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ جبکہ احتجاج میں شامل شرپسند افرادکے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔ حکومت کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے حوالے سے کئے جانے والے سخت اقدامات کے بعد یوتھیے احتجاج میں شرکت سے انکاری کو گئے ہیں جبکہ عمرانڈو قیادت تاحال پارٹی کارکنان کو رام کرنے میں مصروف ہے تاہم انھیں ناکامی کا سامنا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت دیگرشہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جیوفنسنگ بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شرکت کرنے والے افغانیوں کو فوری ملک بدر کیا جا سکے۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ احتجاج میں شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد‘داخلے منسوخ کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے ۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کی ہے۔
دوسری جانب جہاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے وہیں پنجاب حکومت نے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلز کی خریداری سمیت پولیس کی نفری کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس شیلز اور 2 ہزار ٹیئر گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلے کے تحت 2500 بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں بھی منگوائی جائیں گی، 5000 اینٹی رائٹیس کٹس بھی منگوا لی گئیں جب کہ رینجرز ایف سی پنجاب اور سندھ سمیت 22 ہزار جوان 24نومبر کو اسلام آباد تعینات ہوں گے۔سامان کی خریداری اور نفری کو بلانے کی سفارشات پرمبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے بھی 24 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج روکنےکی تیاریاں جاری ہیں۔ پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر سے 10ہزار 700 کی نفری اسٹینڈ بائی کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مظاہرے کو روکنے کیلئے کئے جانے والے جارحانہ اقدامات سے پہلے سے سہمے یوتھیوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔