بجلی بل ادا نہ کرنےکافیصلہ عوامی ریفرنڈم سےہوگا،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےکہاہے کہ بجلی کے بل ادا کرنےہیں یا نہیں،فیصلہ اب عوامی ریفرنڈم کےذریعے ہوگا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کررہا ہوں۔عوام کو حقوق و ریلیف دینے کی تحریک ہے، یہ بجلی کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں، تنخواہوں پر ٹیکسز کےخلاف تحریک ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کو اڑیاں چھوٹی دی جائیں۔مراعات ختم کی جائیں۔آئی پی پیز کو اربوں روپےسالانہ ادا کیےجارہےہیں۔بجلی تو بنائی۔خرچ نہیں کی جس کی قیمت عوام دےرہےہیں۔ایک طرف تنخواہ دار طبقےسے ٹیکسز وصولی تو دوسری طرف چند آئی پی پیزکوانکم ٹیکس سےچھوٹ دی گئی جو ہزاروں ارب روپےبنتی ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ قوم مہنگائی، آٹا چینی،بجلی کی بلوں کی صورت میں بل ادا کررہی ہے۔ٹیکس اس لیےلگتےہیں تاکہ جاگیر داروں وآئی پی پیز کو ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔بچوں کو صحت کی سہولیات نہیں مل رہیں ،ایسا نظام جس میں برباد ہورہےہیں اس پرخاموشی اختیارنہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نےجماعت اسلامی کےاحتجاج کےنتیجے میں معاہدہ کیا کہ 45دن میں تمام شرائط مانیں گے۔حکومت نےکہا کہ آئی پی پیز کی رپورٹس تیار کریں گےجس سے عوام کو ریلیف ملےگا۔اس دوران جماعت اسلامی گھر نہیں بیٹھی بلکہ حکومتی رابطے بھی جاری رکھےاور8 جلسےبھی ساتھ کیے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کال پرپُرامن شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔جو کامیاب ہوئی اوراس سےقومی یکجہتی پیدا ہوئی۔ جماعت اسلامی45 دن پورے ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے۔29ستمبر سےمختلف شہروں میں بڑے مظاہرےکیے ائیں گے۔یکم سے7 اکتوبرتک ایک ہفتہ غزہ و لبنان کےلوگوں کے نام کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی نےمزید کہا کہ7 اکتوبر کےبعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے، احتجاجی دھرنا اورریلیاں نکالیں گے۔23 سے27 اکتوبر تک پاکستانی عوام سے رابطہ کرکےریفرنڈم کریں گے جس میں عوام فیصلہ کریں گےکہ آنے والے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے یا نہیں۔اب حکومت کو بجلی کےبل ادا نہیں کریں گے۔5 دن چوکوں چوراہوں پر عوام سےپوچھیں گے۔

حافظ  نعیم الرحمان نےکہا کہ ناجائز بجلی کےبلوں کو ادا ہی نہیں کریں گے کیونکہ ان کی ادائیگیاں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔ہمارےپاس ملین مارچ کا آپشن بھی ہے، جو لانگ مارچ کی شکل بھی اختیارکرسکتاہے۔

ادارےصرف گفت و شنید کےذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کےناخن لے۔آئی پی پیز کو اب لگام ڈالنی ہوگی۔رپورٹ سے کچھ نہیں ہو گا۔اگر جماعت اسلامی تحریک نہ چلاتی تو حکمران 14روپےکا ریلیف نہ دیتےبلکہ مزید مہنگی کردیتے۔

Back to top button