امریکہ سے آئے وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نےکہا ہےکہ امریکی وفد نےعمران خان کا کوئی ذکرنہیں کیا،وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کےسیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کامکمل حامی ہوں، ہرمعاملے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کے دورہ پاکستان پربھی اپوزیشن نےسیاست کی،اپوزیشن نےایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔

سردار ایاز صادق نےکہاکہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیےتھے۔

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

 

ایاز صادق نےکہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کےذریعےحل کیا جاسکتا ہے،مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔

اسپیکر نےکہا کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نےواضح کیاکہ پاکستان کےسیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں۔

ایاز صادق نےکہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کافلسطین کےحوالے سے مؤقف واضح ہے، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کررہا ہے۔

Back to top button