حکومتی اجلاس میں ق لیگ کا وزارت اعلیٰ کا مطالبہ نامناسب قرار

بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ق لیگ کے وزارت اعلیٰ کے مطالبے کو نامناسب قرار دے دیا گیا ہے. مشاورتی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے پرویز الٰہی کے انٹرویو پر بات چیت کی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق

کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے انٹرویو کے دوران کافی سخت باتیں کیں، ان کو ایسا انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی. شرکاء نے یہ موقف اپنایا کہ وزارت اعلیٰ کی سیٹ دینے سے انکار پر چودھری پرویز الٰہی نے انٹرویو میں سخت باتیں کیں جو کہ نا مناسب بات ہے.

Back to top button