انٹربینک میں ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی

انٹربینک تبادلہ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر مہنگا ہوا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 278  روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 100 انڈیکس 574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 804 پر بند ہواہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 15ہزار 44 رہی۔

بازار میں آج 58کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب 50کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 222 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپےکم ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 1201 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 2661 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button