27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔

پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں سینیٹرز اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں ووٹنگ کے لیے نمبر پورے ہیں؟ اس پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، "ان شاء اللہ، ہیں۔”

ایک اور سوال پر کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب نے پارٹی مؤقف تسلیم کر لیا ہے؟ اسحاق ڈار نے کہا، "جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا۔”

خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے حال ہی میں منظور کیا تھا، اور آج سینیٹ میں اس کی حتمی منظوری متوقع ہے۔

Back to top button