ڈرامہ ’’سنگ ماہ‘‘ کو سینمائوں میں ریلیز کر دیا گیا

میگا کاسٹ ڈرامے ’’سنگ ماہ‘‘ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کر دیا گیا، لوگ 8 جنوری کو بھی اس کی پہلی قسط بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

’’سنگ ماہ‘‘ پاکستانی تاریخ کا پہلا ڈراما بن گیا، جس کا آغاز سینماؤں سے ہوا، اس سے قبل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سمیت دیگر ڈراموں کا اختتام سینماؤں میں دکھایا جا چکا ہے۔

ڈرامے کا پریمیئر کراچی میں ہوا، جس میں ڈرامے کی تمام کاسٹ اور ٹیم سمیت ہم ٹی وی نیٹ ورک کی اعلیٰ شخصیات اور شوبز افراد نے شرکت کی۔

بھارتی فلم میں کام کے بعد ہی پاکستان نے سپرسٹار تسلیم کیا

پریمیئر کے دوران عاطف اسلم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے کے حوالے سے بھی بات کی اور شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات بتائے، پہلی قسط سینمائوں میں آنے کے بعد اب ڈرامہ کی ہر قسط کو ہر اتوار ہم ٹی وی پر دکھایا جائیگا۔

اس کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

Back to top button