اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری دیدی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق چینی کی برآمد کیلئے میعاد میں 15 دن کی توسیع دی گئی۔چینی کی برآمد کیلئے افغانستان سے بینکنگ ذرائع اور دیگر ممالک کیلئے ایکسپورٹ پروسیڈز لازمی قرار قرار دیاگیا۔چینی کی ریٹیل پرائس کو چینی کی برآمد سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی نےماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کو تفصیلی شوگر پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ای سی سی نے فرنٹیئر کور کیلئے 27 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ کی منظوری دی۔
رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت رہا
ای سی سی کی ریکوڈک منصوبے کو سیکیورٹی فراہمی کیلئے 1951 ملین سے زیادہ کی گرانٹ،ی سی سی کی عزم استحکام آپریشن کے لئے رواں مالی سال کیلئے 20 ارب روپے کی تخصیص کی منظوری دی۔
