الیکشن کمیشن کا بجٹ کی تفصیلات قائمہ کمیٹی کو دینے سے صاف انکار

الیکشن کمیشن نے بجٹ اور اس کے خرچ کی تفصیلات قائمہ کمیٹی کو دینے سے انکار کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔آئین کے آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کمیشن کا بجٹ چارج ہوتا ہے،الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے کسی وزارت کے ماتحت نہیں۔الیکشن کمیشن اپنے بجٹ اور خرچ سے متعلق کسی کو جوابدہ نہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے قانون سازی تک محدود ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ کار میں الیکشن کمیشن نہیں آسکتا۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے الیکشن کمیشن بجٹ فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

Back to top button