الیکشن کمیشن نے8 ججز کی دھمکی کو سختی سے مسترد کر دیا

 

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کےکیس میں دی گئی کھلی دھمکی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی قبول نہیں کرےگا، آئینی اداروں کے ساتھ ایسابرتاؤقطعی نامناسب ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تاثردرست نہیں الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر کوپی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہمیشہ اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی ہے  تاہم پی ٹی آئی نے بار بار تاخیری حربے استعمال کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب میں الیکشن کمیشن نے قانونی مدت کے اندر 25 جولائی کو اپنی درخواست دائر کی تھی، تاہم تقریباً 2 ماہ بعد14 ستمبرکو سپریم کورٹ نے درخواست پر حکم جاری کیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی تاخیرکا ذمہ دارنہیں ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

حکومت”نمبرز“پورے نہ کر سکی ،آئینی ترمیم کل پیش ہونے کاامکان

Back to top button