الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ 15 فروری کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
ریٹرننگ آفیسرز 19 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ امیدوار اپنے کاغذات 22 سے 27 دسمبر کے درمیان جمع کروا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک کی جائے گی، جبکہ اپیلیں 5 سے 8 جنوری کے دوران دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونلز ان اپیلوں کو 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 16 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج 16 سے 19 فروری کے درمیان مرتب کیے جائیں گے۔
