الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2024 کی مکمل رپورٹ جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے دو سال بعد عام انتخابات 2024 کی مکمل رپورٹ جاری کر دی ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کےپہلے حصے میں پری اور الیکشن ڈے کے اقدامات جبکہ دوسرے حصے میں پوسٹ الیکشن نتائج کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں ملکی و غیر ملکی مبصرین کی آراء بھی شامل کی گئی ہیں۔

عام انتخابات 2024 پر مجموعی طور پر 33 ارب 48 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو دو مالی سالوں میں ہوئے۔ پنجاب میں بروقت انتخابات نہ ہونے کی وجوہات میں فنڈز، سیکیورٹی، پولنگ کی تاریخ نہ ملنا، جوڈیشل آراء، عدالتی مقدمات اور مردم شماری میں تاخیر شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے نشان سے محروم رہی، جبکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کو متعدد بار انتخابات کرانے کا موقع دیا۔

عام انتخابات 2024 کے وقت 166 سیاسی جماعتیں درج تھیں۔ ساتویں مردم شماری کے بعد 266 قومی اور 593 صوبائی حلقوں میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں۔

انتظامیہ سے ریٹرننگ افسران لیے گئے کیونکہ جوڈیشری سے افسران فراہم نہیں ہوئے۔ ملک بھر میں 859 آر اوز اور 144 ڈی آر اوز تعینات کیے گئے، جنہیں 2843 لیپ ٹاپس اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے گئے۔

 

Back to top button