دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کےلیے پوری قوم متحد ہے : ایاز صادق

 

 

 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے برسر پیکار ہیں۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آپریشنز میں دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے،دہشت گردی کےخلاف لڑنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کی فتح ہے،’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشنز ملک میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ رہےہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کےلیے پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پارلیمان کا مکمل اعتماد ہے،ملک میں امن و استحکام کےلیے فورسز کی دلیرانہ کارروائیاں قابل فخر ہیں۔

 

 

Back to top button