مذاکرات کےلیے جو ماحول چاہیے وہ نہیں مل رہا : سینیٹر عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ سیاسی مذاکرات کےلیے جو ماحول چاہیےوہ نہیں مل رہا۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو سن کر لگ رہا ہےکہ مذاکرات کےلیے جو ماحول ہونا چاہیےوہ نہیں مل رہا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرف سے گولہ باری کی جا رہی ہے، مذاکرات کا عمل عمران خان کےکہنے پر شروع ہوا تھا اس لیےان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

عرفان صدیقی نےکہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک تحریری مطالبات اسپیکر کےحوالے نہیں کیے گئے،اس کےلیے آئندہ اجلاس کا انتظار کرنا ضروری نہیں۔

واضح رہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کےدرمیان بات چیت کا دوسرا دور 16 جنوری کو ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےدونوں کمیٹیوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں :  خواجہ آصف

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کےدوران جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ’اووو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ مذاکرات کے نام پر ڈرامے بازی ہو رہی ہے، اس لیے ایسے مذاکرات کو رہنےہی دیا جائےتو بہتر ہوگا۔

Back to top button