پی ٹی آئی والوں کیلئے گڈ ٹو سی یو والا دور واپس نہیں آئیگا،طلال چودھری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دورہ واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو لوگ مذاکرات کی بات کررہے ہیں وہ بھی پراعتماد نہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کا کیا ردعمل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے سپیکر کے پاس آئے، وہاں ایجنڈا سیٹ ہوگا اور پھر بات چیت ہوگی، لیکن مذاکرات صرف پاکستان اور پاکستان کے مسائل پر ہوں گے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ یہ اقتدار میں نہیں اس لیے اس نظام کے خلاف ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ’گڈ ٹو سی یو‘ والا دور واپس آئے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ الیکشن ہو چکے ہیں اور حکومت چل رہی ہے۔پی ٹی آئی والے جب بھی پنجاب میں آتے ہیں تو طوفان بدتمیزی کرتے ہیں، کیا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر لبرٹی چوک میں بندے بھی حکومت لا کر دیتی۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو اربوں روپے ملے، کیا ان سے یہ سوال نہیں ہو سکتا کہ یہ رقم پر کہاں پر لگائی گئی؟

طلال چودھری کامزید کہنا تھا کہ پنجاب کو بھی اتنے ہی پیسے مل رہے ہیں جتنے کے پی کو ملتے ہیں، بلکہ خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کے لیے اربوں روپے اضافی دیے گئے ہیں۔

 

Back to top button