علی امین گنڈاپورکےغائب ہونےکےحقائق منظرعام پرآگئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکےخیبرپختونخوا ہاؤس سےغائب ہونے کے حقائق منظرعام پرآگئے۔
5 اکتوبر2024 کواحتجاج کی آڑمیں اسلام آباد میں داخل ہونےوالےعلی امین گنڈا پور کےاچانک منظر عام سےغائب ہونےکی حقیقت آشکار ہوگئی۔کے پی ہاؤس میں داخلےاورنکلنےکی خصوصی فوٹیج اورعلی امین کےبھائی فیصل امین کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپورکوخیبرپختونخوا ہاؤس کے گیٹ سےداخل ہوتےہوئےواضح طورپردیکھا جا سکتاہے۔
علی امین گنڈا پورخیبرپختونخواہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئےاور لباس تبدیل کر کےدوسرےرنگ کےسول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کےساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سےروانہ ہوگئے۔
عمران خان کی بہنیں جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے
دیکھا جاسکتا ہےکہ خیبرپختونخواکےوزیر اعلی اپنی مرضی سےاپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سےباہرجارہے ہیں، ان نہ جھٹلانےجا سکنےوالی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہےکہ علی امین گنڈاپور مظاہرین کوخود اپنی مرضی سے چھوڑ کرغائب ہوگئے۔دوسری طرف اس خبر سےسیاسی فائدہ حاصل کرنےکیلئےچند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کردھول جھونک رہے ہیں۔
