تنہائی کا احساس’وبا‘ کی صورت اختیار کرگیا

امریکی باشندےآج بھی اتنےہی تنہائی کا شکار ہیں جتنا کورونا وبا کےدوران وہ خودکو تنہا محسوس کرتےتھے۔

ایک نئے سروے سےجوجاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوا ہے، سے پتہ چلتا ہےامریکا بھر میں 50 سے 80 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زیادہ لوگ تنہائی کے پریشان کُن احساس میں مبتلا ہیں، اور تقریباً اتنےہی لوگ خود کومعاشرے سے الگ تھلگ محسوس کرتےہیں۔

کافی پینے والوں کی عمر میں دو سال تک اضافہ ، حیران کُن تحقیق

 

یونیورسٹی آف مشی گن انسٹی ٹیوٹ برائےہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ انوویشن کی ایک ٹیم نے یہ سروے کیا ہےجس میں پایا گیا کہ کئی عمررسیدہ افراد خاص طور پرجن کی جسمانی صحت یا ذہنی صحت ٹھیک نہیں، وہ سب سےزیادہ تنہائی محسوس کرتے ہیں۔

مطالعےکی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر پریتی ملانی کا کہنا تھا کہ انفرادی تنہائی اورسماجی تنہائی صحت کے اہم مسائل میں سے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ کسی بھی دوسرے طبی مسئلے کی طرح ہمیں انہیں بھی ویسی ہی توجہ دینی چاہیے۔

Back to top button