ججز کی مدت ملازمت کی آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا : رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کےمشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کےپاس آئینی ترمیم کےلیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت اضافے سےمتعلق آئینی ترمیم پرحتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثناء اللہ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسےمیں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے،سنگجانی میں علی امین کی تقریر کےمطابق کوئی غیر آئینی کام ہواتو سخت کارروائی ہوگی۔
عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدےمیں ہے : فیصل واؤڈا
رانا ثناء اللہ نےکہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر کی وجہ سےپوری پی ٹی آئی معافی مانگنےپر لگی ہوئی تھی،آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ وزیر اعلیٰ خود افغانستان سےبات کریں۔
