پہلا روز 3 اپریل ، عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے پہلے روزے اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پہلا روزہ اتوار 3 اپریل اور عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی۔

نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن11:24 پر ہو گی، 29 شعبان 2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہئے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی، غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔ہلال کی رویت باآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا جب کہ شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات1:28 پر پیدا ہو گا۔

تحریک عدم اعتماد 31مارچ تک آر یا پار ہوجائے گی

ریسرچ کونسل کے مطابق یکم مئی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی، نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہوگی۔

Back to top button