امریکا کی ثالثی میں یوکرین اور روس کے مابین مذاکرات کا پہلادور ختم ، آخری دور آج ہوگا

امریکا کی ثالثی میں ابوظبی میں یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں ہونے والے یوکرین روس مذاکرات کے پہلے دور کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوبارہ متوقع ہے، جبکہ ان مذاکرات کے دوران متحدہ عرب امارات عالمی تنازعات کے پرامن حل پر زور دے گا۔

دوسری جانب اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ فروری 2022 سے جاری ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے اب تک دونوں ممالک کے 4 ہزار 641 فوجی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

Back to top button