بحرین سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

بحرین سے لاہورعلامہ اقبال ایئر پورٹ پر آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی. میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جہاز کے کپتان نے پرواز کو زیر تعمیر رن وے پر اتارنے کی کوشش کی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روک دیا.
ذمہ داروں کے ایک فون پر اپوزیشن لیٹ گئی، وزیر داخلہ
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی طیارے کو بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا ہے. بتایا گیا ہے غیر ملکی طیارہ زمین سے محض 200 فٹ بلندی کی پرتھا، واقعہ 18 جمعہ کے روز کی دوپہر اڑھائی بجے پیش آیا.
