جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ سکرین دوران پروازچٹخ گئی

لاہور سے جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ سکرین دوران پروازچٹخ گئی، ونڈ سکرین چٹخنے کے باعث طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

پرواز پی کے 9759 میں 310 مسافر سوار تھے جنہیں باحفاظت ائیرپورٹ لاؤنج پہنچا دیا گیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی 10 لاکھ زائرین کو حج کی اجازت

طیارے کی ونڈ سکرین دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے چٹخی، متاثرہ طیارہ بوئنگ 777 ہے اور طیارے کی تبدیلی کے بعد پرواز پی کے 9759 دن دو بجے جدہ جائے گی۔

Back to top button