کے پی سے افغانستان وفد بھیجنے سے متعلق دفترخارجہ لاعلم

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کے پی حکومت کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور صوبے کے بجائے وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔کے پی نے افغانستان وفد بھیجنے کیلئےرابطہ نہیں کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے خارجہ امور صوبے کی بجائے وفاق کا دائرہ اختیار قرار دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیرسٹر سیف کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کے مجوزہ دورے سے متعلق وفاق سے رابطے کی بات کی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی تیاری کرکے وفاق سے رابطہ کریں گے تاہم ملکی خارجہ امور صوبے کے بجائے وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور دورہ افغانستان کے لیے ٹی او آرز بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئےفوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخواحکومت مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت سے رابطےمیں رہے گی۔

Back to top button