پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی اور سب سے مہنگی فرنچائز سیالکوٹ کی ٹیم کا مکمل نام باضابطہ طور پر ’سیالکوٹ سٹالینز‘ رکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام اعلان کیا۔
کامل خان نے اس موقع پر کہاکہ پی ایس ایل کے اس سفر کا حصہ بن کر وہ خوش ہیں۔
حمزہ مجید نے کہا کہ پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ سٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
شعیب ملک کاپی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے کہ سیالکوٹ سٹالینز کی ملکیت حمزہ مجید چوہدری کے زیرانتظام اوزی گروپ کے پاس ہےاوزی ڈیولپرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بولی کے عمل میں 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دےکر سیالکوٹ کے نام سے فرنچائز حاصل کی۔ابتدائی بولی 170 کروڑ روپے رکھی گئی تھی،جسے اوزی گروپ نے بلند ترین بولی 185 کروڑ روپے تک پہنچاکر ٹیم اپنے نام کرلی۔یہ فرنچائز پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے طور پر شمولیت اختیار کرے گی۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
