حکومت”نمبرز“پورے نہ کر سکی ،آئینی ترمیم آج پیش ہونے کاامکان
پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم لانے کا شور، حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم مطلوبہ نمبرز نہ ہونے پر پیش نہ کرسکی۔آج پیش کئے جانے کاامکان ہے۔
حکومت نے آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ میں آگاہ کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو عشائیہ دیا جہاں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے بقول وزیر اعظم نے شرکا کو آئینی ترمیم لانے کے حوالے سے بریفنگ دی، آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کو کل پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر کوڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، حکومت تمام تر کوششوں کے باوجود عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم ایوان میں پیش نہ کرسکی۔ پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی طاہر رشید الدین نے حلف اٹھایا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بلاول بھٹو زرداری نے بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کا معاملہ اٹھا دیا کہا کہ اس شخص نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ارادوں پر حملے کیے پی ٹی آئی خود اس ٹویٹ کی تحقیقات کرے کہ یہ ٹویٹ کس نے کیا اگر بانی پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا ہے تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کس راستے پہ چل نکلے ہیں اس میں واپسی کا راستہ نہیں ہے تصدیق کروائیں اداروں کے خلاف ٹویٹ کس نے کی بانی پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ذریعے ڈبل گیم کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اچھا لگ رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بلاول کو اچھا ٹرین کررہے ہیں بانی پی ٹی آئی سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کا رویہ غیرمناسب قرار دیدیا
پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر رشید الدین نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا آئینی ترمیم کل دوبارہ پیش کیے جانے کا امکان ہے اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔