حکومت نے فیصلہ کیا ہے اب ایم ایل ون بنےگی: وزیر ریلوے حنیف عباسی

وزیر ریلوےحنیف عباسی نےکہا ہےکہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کررہے ہیں اور 24 گھنٹےمیں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔

ایک بیان میں وزیرریلوےحنیف عباسی نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف  نےفیصلہ کیا ہےاب ایم ایل ون بنے گی، ٹریک کی صورتحال سب کوپتا ہے، راتوں رات اسےٹھیک نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ریسکیوآپریشن جاری ہے،آنے والے24 گھنٹےمیں ٹریک کلیئرہوجائےگا۔

سی ٹی ڈی نے لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالےخودکش بمبار کو گرفتارکرلیا

 

یاد رہےکہ 3 روز بولان میں قبل پیروکنری کے قریب جعفرایکسپریس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں پاک فوج نے 36 گھنٹے کےاندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا تھا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشتگرد اور 26 افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سےاندرون ملک کیلئےٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔

Back to top button