حکومت نےعیدالفطرپرسرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن  نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 (جمعہ اور ہفتہ) کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا۔

22مارچ کواتوار ہونے کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جب کہ پیر کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرملک بھر عام تعطیل ہوگی۔

شہریوں نے اگلے پورے ہفتے میں چھٹیاں دینے کا مطالبہ ہے اور کہا ہے کہ حکومت عید سے اگلے پورے ہفتے کی چھٹیاں دے تو پٹرول کی بھی بچت ہوگی۔

Back to top button