حکومت نےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سےآئندہ15روز کیلئےپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں3 روپے47 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت2 روپے61 پیسےفی لیٹر اضافہ کےبعد260 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع نےبتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

حکومت نےنئے سال کےآغاز پر بھی پیٹرول56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت252 روپے66 پیسےفی لیٹر ہوگئی تھی۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت2 روپے96 پیسے بڑھا کر258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری سے15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔

پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے،اور یہ متوسط اورنچلےمتوسط طبقے کےبجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں، اس کے علاوہ آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کی جانب سے دونوں مصنوعات پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ سیل مارجن وصول کیا جاتا ہے۔

Back to top button