حکومت نے لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی

لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔
الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں
وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی انسانی حقوق کے نمائندوں، سینئر قانون دانوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔
