حکومت کو گورنرراج جیسےاقدام پر مجبورکیا جارہا ہے، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نےکہا ہے کہ حکومت کو گورنرراج جیسےاقدام پر مجبورکیا جارہا ہے۔
چوہدری نے کہا کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنےکا شوق نہیں مگر ہمیں مجبور کیاجارہا ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتےہیں لیکن یہ آخری وارننگ ہے۔
انہوں نےکہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کے وارنٹ نکلے تھے،حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہواہے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی شناخت کےلیے ٹاسک فورس قائم
لیگی رہنماکا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھےان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا،پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی، مسائل پربات ہوسکتی ہے لیکن این آر آو پر نہیں،پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہی۔
طلال چوہدری نےمزید کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غورسے سنتےہیں اور ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سےبارباراسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنےکےبعد وفاقی حکومت کی جانب سےخیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانےکی باتیں کچھ عرصے سے زیر گردش ہیں مگر اس بار میں کوئی حتمی بات سب تک سامنے نہیں آئی۔