حکومت غیرسنجیدہ ہے، کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگی: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےوفاقی حکومت غیر سنجیدہ ہے، کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے،تاحال حکومت کی جانب سےمذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لےکر جانا چاہتی، کل سےسول نافرنی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔
ان کا کہنا تھا مذاکرات سےمتعلق بات کرنے پر اسپیکر کا شکر گزار ہوں لیکن ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےپاس درخواست جمع کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرادی، بیرسٹر گوہر
خیال رہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے کہا کہ حکومت کا 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سےترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل کیا جائے۔