موجودہ سیاسی کشیدگی کی ذمے دار حکومت قرار

اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی پارلیمنٹ امیر حیدر خان ہوتی نے موجودہ سیاسی کشیدگی کی ذمے دار حکومت کو قرار دے دیا ہے. اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ 21 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے.

عمران خان کا بھارت کی تعریف کرنا بھونڈا ترین بیان قرار

انہوں نے کہا کہ اسپیکر جانبدار اور آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں. اپنی گفتگو میں انہوں نے موجودہ سیاسی کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اس کی ذمے داری حکومت پر عائد کی. امیر حیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم اور وزراء اراکین کو دھمکیاں دے رہے ہیں. اُنہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر ہوں. امیر حدر خان ہوتی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایک آئینی اقدام ہے، اور اس کا فیصلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا چاہیے.

Back to top button