حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا: وزیر خزانہ

 

 

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا،عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں، مستحق طبقات کےلیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکج تیار کیا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں،اپریل تک سپلائی صورت حال بہتر ہونے کی امید ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا،عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ منیجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے،مستحق طبقات کےلیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکج تیار کیا جارہا ہے۔

 

 

Back to top button