حکومت کو مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا کرنا چاہیے تھا: عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے تسلیم کیا ہےکہ حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کرسکی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دےدی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی،کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔
عرفان صدیقی نےکہاکہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے عملی جامہ پہنانا چاہیے تاکہ ہم جب ان سے وعدہ پورا کرنےکا کہیں تو ہماری بات میں زیادہ وزن ہو۔
انہوں نے کہاکہ لیکن جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں،ایک شخص بھی جاکر عمران خان سے ہدایات لےکر آسکتا ہے۔
عرفان صدیقی نےکہاکہ پی ٹی آئی والے 40 دن سے اپنے مطالبات کی فہرست تیار کررہے ہیں اور ہمیں کہتےہیں کہ چند گھنٹو ں میں جواب دیں ورنہ بات ختم ہو جائےگی۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم نے پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات میں کہا تھا کہ ہمارے کوئی مطالبات نہیں ہیں،اس کا یہ مطلب نہیں کہ آگےبھی ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہوگا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی انڈراسٹینڈنگ ہوکہ آئندہ کوئی بھی جماعت اسلام آباد آئےتو اس کا ایک طریقہ کار ہو۔
مذاکرات کی تیسری نشست عمران خان سے ملاقات سے مشروط ہے : حامد رضا
انہوں نےکہا کہ عمران خان نے جو ٹوئٹ کی ہےکیا وہ مذاکرات کی فضا کےلیے سازگار ہے یا نہیں۔
