حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان کا اعتراف

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خانےتسلیم کر لیا ہے کہ موجودہ حکومت نےدیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کےدوران عمران خان نے صحافیوں کےسوالات کے جواب دیے۔
بانی پی ٹی آئی سےصحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہےہیں حکومت نےمعیشت کو استحکام دیا ہے؟
عمران خان نےصحافی کے سوال پر تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا معیشت مستحکم ہونےسے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہےلیکن ترقی نہیں ہوئی۔
جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سےملاقات کےلیےاڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیےاڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمرایوب،صاحبزادہ حامد رضا اورراجہ ناصرعباس شامل ہیں۔
