حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے تحریک انصاف حکومت کے تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں. چیئرمین پیپلز پارٹی اور ن لیگی صدر نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے خلاف عمران خان کے معاشی جرائم پر انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گی. انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے.

Back to top button