منگیترکولہنگاپسندنہ آنےپردلہانےقینچی سےکاٹ ڈالا

بھارت میں لہنگا واپس نہ لینے پر نوجوان نے کپڑوں کی دکان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، لہنگاکاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان کی منگیتر نے تقریباً 32 ہزار بھارتی روپے مالیت کا لہنگا خریدا، جو بعد میں اسے پسند نہ آیا۔ جب وہ جوڑا واپس کرنے دکان پہنچی تو دکاندار نے انکار کر دیا۔

دکاندار کی جانب سے انکار پر نوجوان، جس کا نام سیانی بتایا جا رہا ہے، شدید غصے میں آ گیا اور دکان میں داخل ہو کر کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا۔ ساتھ ہی اس نے عملے کو دھمکیاں بھی دیں۔

ویڈیو میں اسے بلند آواز میں چیختے چلاتے دیکھا گیا، وہ کہہ رہا تھا، ’’اگر میرے پیسے واپس نہ کیے تو تمہیں بھی کاٹ ڈالوں گا۔‘‘ بعد ازاں وہ کپڑوں کے ٹکڑے دکان میں پھینک کر باہر نکل گیا۔

واقعے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’جب واپس کرنا تھا تو خریدا ہی کیوں؟‘‘ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’منگیتر کو خوش کرنے چلے تھے، اب پولیس سے دھلائی کروائیں گے۔‘‘

Back to top button