ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی،وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔
دورانِ سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے امریکی صدر کو خط پر جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ امریکا سے یہ بھی جواب نہیں آیا کہ خط موصول ہو گیا ہے یا نہیں۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: بیرسٹر گوہر
دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکریٹری خارجہ چین میں ہیں، اس لیے تفصیلات نہیں دے سکےانھیں وقت دیا جائے۔عدالت نے وزیرِ اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات دینے کے لیے آئندہ ہفتے تک مہلت دے دی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا پہنچ گئی ہیں، ان کی تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارتِ خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔
