آئی ایم ایف نے حکومت کو فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک دیا

آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گندم اور گنےسمیت تمام زرعی فصلوں کی امدادی قیمتیں مقرر کرنے سے بھیروک دیا۔

آئی ایم ایف کی اس شرط سےگندم، گنا اور کپاس کی فصلیں متاثر ہوں گی،جب کہ کھادوں پر سبسڈی دینےپر پابندیوں کی وجہ سےکسان کو مہنگی درآمدی کھاد خریدنا پڑےگی،ذرائع کاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سےامدادی قیمتوں اور سبسڈائزڈ کھاد پرعائد کی گئی پابندیوں پرعملدرآمد رواں فصل (خریف سیزن) سے شروع ہوگا،جو کہ جون 2026 تک مکمل کرناہوگا۔

موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی،وزیر مملکت نےخوشخبری سنادی

حکومت پنجاب پہلےہی ان شرائط پر عمل شروع کرچکی ہے،رواں سیزن میں پنجاب حکومت نےگندم کی خریداری نہیں کی، جس سےگندم اور آٹا دونوں کی قیمت 40 فیصد تک گرگئی اور مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آگئی،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں پر یہ شرائط بھی عائد کردی ہیں کہ وہ آئی ایم ایف پروگرام کےدوران (37 ماہ) بجلی اور گیس پرکوئی سبسڈی نہیں دیں گے،وزارت خزانہ نےگزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کایہ پیغام پنجاب حکومت کو پہنچایاہے۔

Back to top button