آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف کی سطح کا معاہدہ جون میں ہونے کی توقع ہے، آئی ایم ایف سے تقریبا 3 ارب ڈالر ملیں گے، اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد بورڈ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد رقم وصول ہوگی۔
مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں ایک سال توسیع کرکے 2 ارب ڈالر مزید دینے کا کہا ہے، مجھے امید ہے کہ پروگرام میں ایک سال کی توسیع بھی ہوگی اور پروگرام سے 5 ارب ڈالر مل جائیں گے، اگر 5 ارب ڈال نہ ملے تو 4 ارب ڈالر تو ضرور ملیں گے۔
وزیر خزانہ کے مطابق تقریباً ایک ارب ڈالر عالمی بینک سے پاکستان پروگرام برائے سستی اور صاف توانائی (پی اے سی ای) اور رائس پروجیکٹ کے تحت ملیں گے، عالمی بینک کے ساتھ 8 ارب 90 کروڑ ڈالر پائپ لائن میں ہیں۔ ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے پیسے بھی ملیں گے، اسی طرح ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے نومبر سے پہلے 15 لاکھ ڈالر مزید آئیں گے۔
شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ متنازعہ کیوں ہے؟
مفتاح اسمعیٰل کا کہنا تھا کہ ایک بار آئی ایم ایف سے مذاکرات ہونے کے بعد کثیرالقوامی اداروں سے خطیر رقم مل جائے گی، سعودی عرب کے وزیرخزانہ نے سوئٹزر لینڈ میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں جمع 3 ارب ڈالر کو ‘ ری رول ‘(جمع رہنے دیں گے) کردیں گے، جبکہ اس رقم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ اس کی واپسی دسمبر میں ہونی تھی۔