آسٹریلیا سے خوفزدہ ہونے کا تاثردرست نہیں
قومی کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں، کینگروز مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی ضروری ہوگئی، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہترین رہی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، نیشنل سٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی مختلف ہیں، گرم موسم کے دوران دوسرے ٹیسٹ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کرینگے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کراچی کی وکٹ سپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی، نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری
پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ باولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے،اچھے نتائج کے لیے بطور ٹیم کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے، وہ ہمارے اہم بولر ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہےتاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا۔