بھارتی ماہر نےآسٹریلوی میزبان کاذہن پڑھ کرحیران کر دیا

بھارتی ذہن پڑھنے کی ماہر سُہانی شاہ نےبراہِ راست نشریات کے دوران آسٹریلوی میزبان کا ذہن پڑھ کر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پرآسٹریلوی نیوزشوکےسیگمنٹ کامختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔وائرل کلپ میں دیکھ سکتےہیں کہ آسٹریلوی میزبان اورمہمانوں پر مشتمل ایک پینل بیٹھا ہوا ہے، اس پینل میں بھارتی ذہن پڑھنےکی ماہر سُہانی شاہ بھی موجودہیں۔
وائرل ویڈیو میں سُہانی شاہ آسٹریلوی میزبان جارجی ٹونی سے کہتی نظر آئیں کہ آپ ایک ایسے شخص کانام سوچیں جو نہ تو آپ کےخاندان سےتعلق رکھتا ہو، نہ ہی آپ کا منگیتر ہو بلکہ آپ اس سےمتاثر ہوں اورآپ کو اس پرکرش ہو۔سُہانی شاہ نے2 منٹ سےبھی مختصر وقت میں خاتون میزبان کے کرش کا درست نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
روگرام میں شریک بھارتی ذہن پڑھنےکی ماہر نےصرف میزبان کےکرش کادرست نام ہی نہیں بتایا بلکہ پینل میں موجود ایک میزبان کےموبائل کا درست پاس ورڈ بتا کر ان کا آئی فون ان لاک کر دکھایا۔
