حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کےمابین مذاکرات کےتیسرےدور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کاانتہائی مثبت کردار رہا، حکومتی ممبران بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مؤقف کےمعترف ہوئے۔

اجلاس میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔اپوزیشن اراکین کاکہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں حکومت جلد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر پیش رفت کرے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی آئندہ اجلاس28جنوری کوبلانےکے خواہاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےملاقات اگلے 5 روز میں کرانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کےلیےججز کے ناموں پرمشاورت کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نےججزکےنام کمیٹی میں فائنل کرنے ی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ کمیٹی ججزکےنام فائنل نہیں کرسکتی، ججز کے ناموں کا معاملہ  چیف جسٹس پاکستان پرچھوڑنا پڑےگا۔

Back to top button