مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اختلاف کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نےکہا ہےکہ مریم نوازپنجاب کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بادشاہ بن کر بیٹھ گئی ہیں، کبھی فون کیا اور نہ ہی میرٹ کےحوالےسےکوئی مشاورت کی جاتی ہے، اب ان سےملاقات نہیں کروں گا۔

لاہورمیں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردارسلیم حیدر نےکہاکہ پنجاب میں معاملات کو میرٹ پر نہیں چلایا جارہا، اگرپیپلزپارٹی آج الگ ہوجائے تو مسلم لیگ کو وزارت عظمیٰ سےبھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

گورنر پنجاب نےکہاکہ میں نےخود مریم نواز سے مل کر انہیں بطور اتحادی ساتھ چلنےکی یقین دہانی کروائی تھی،اور کہا تھا کہ ہمیں مشاورت میں شامل رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 6 ماہ تک مریم نوازسےٹیلیفون پر رابطے کی کوشش کی، مگرکبھی کوئی ریسپانس نہیں آیا، اب ان سےکوئی ملاقات نہیں کروں گا۔

24 نومبر احتجاج  : علیمہ خان نے عمران خان کا اہم پیغام کارکنوں تک پہنچادیا

سردارسلیم حیدر نےکہاکہ اب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک پیدا ہوچکا،میں نے پنجاب کی صورتحال سے اپنی قیادت کوآگاہ کردیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارا ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت کرنے کا تجربہ تلخ ہی تھا۔ تحریری معاہدوں اور مشاورتی کمیٹیاں بنانے کےباوجود کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےبھی وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button