وزارت داخلہ کاکام ویزاجاری کرنانہیں،وزارت داخلہ کی علیمہ خان کے دعویٰ کی تردید

ترجمان وزارت داخلہ نے علیمہ خان کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ویزا جاری کرنا وزارت داخلہ کا کام نہیں اور نہ ہی کوئی عمران خان کے بیٹوں کی کوئی درخواست موصول ہوئی۔

عمران خان کے بیٹوں کی ویزا درخواست سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ فیملی ویزا یا دیگر اقسام کے ویزے جاری کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری نہیں، اور اس حوالے سے علیمہ خان کا دعویٰ حقیقت کے منافی ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کے ویزوں کا اختیار صرف پاکستانی ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے پاس ہوتا ہے، نہ کہ وزارت داخلہ کے پاس۔

 واضح رہے کہ  عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے، اور یہ معاملہ وزارت داخلہ اسلام آباد کے زیرِ غور ہے۔

Back to top button